The Secret of Angikuni lake incident

 The Secret of Angikuni lake incident


یہ تاریخ کا سب سے عجیب اور انوکھا قصہ ہے۔


ایک ایسی بستی کی کہانی جو راتوں رات غائب ہو گئی، ڈھونڈنے والے ڈھونڈ ڈھونڈ کر تھک گئے مگر ان کا کوئی نشان نہیں ملا۔

www.darkcasefiles.site


کہانی کی شروعات ہوتی ہے Joe Labelle سے ۔ Joe Labelle ایک شکاری تھا، اور Angikuni lake کے آس پاس کے علاقے میں اکثر شکار کھیلنے آیا کرتا تھا۔ اس دن بھی وہ صبح سویرے شکار پر نکلا تھا، دن بھر شکار کرنے کے دوران اسے وقت گزرنے کا احساس ہی نہیں ہوا۔ جب شام کا دھندھلکا چھانے لگا تو Joe Labelle Eskimo tribe کی بستی کی طرف چل پڑا۔ یہ بستی لیک کے قریب ہی چند ایک خیمہ نما جھونپڑوں پر مشتمل تھی۔


اسے یقین تھا کہ اسے نہ صرف کھانا بلکہ رات گزارنے کے لیے کسی جھونپڑی میں جگہ بھی مل جائے گی، Eskimo tribe کے لوگ ہمیشہ اس جیسے مسافروں کی مہمان نوازی کرتے تھے جن سے انہیں کچھ ملنے کی امید ہوتی، لیکن Joe Labelle جیسے جیسے گاؤں کے قریب ہوتا گیا۔ اسے بڑی شدت سے کسی گڑبڑ کا احساس ہوتا گیا، ساری بستی پر ایک گہری خاموشی طاری تھی، یہاں تک کہ ان کتوں کے بھونکنے کی آواز بھی نہیں آ رہی تھی جو Eskimo لوگوں نے پال رکھے تھے۔ یہ عجیب اور غیر متوقع تھا کیونکہ یہ کتے دور سے ہی کسی کو بستی کی طرف آتا دیکھ کر بھونک بھونک کر اپنے مالکوں کو خبر دے دیتے کہ کوئی آ رہا ہے۔ پھر وہ آج چپ کیوں تھے؟ Joe کے دل میں وسوسے آرہے تھے لیکن پھر شام کے گہرے ہوتے اندھیرے میں اس نے کچھ جھونپڑوں سے دھواں اٹھتے دیکھا۔ یہ اس بات کی نشانی تھی کہ ان جھونپڑیوں میں لوگ شام کے کھانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ وہ مطمئن ہو کر چل پڑا لیکن جوں ہی اس نے گاؤں میں قدم رکھا وہ دنگ رہ گیا۔


?Where were all villagers


جو نے اندر آ کر دیکھا کہ جھونپڑوں میں چولہے پر کھانے کے برتن رکھے ہوئے ہیں جن میں کھانا جم چکا ہے۔ اکثر جھونپڑوں میں اون سلائیاں اور دھاگے بھی ایسے پڑے ہیں جیسے کوئی عورت ابھی ابھی رکھ کر کسی کام سے اٹھ کر گئی ہو۔ گندے برتن بھی پڑے تھے، Eskimo لوگوں کی ضرورت کی ہر شے وہاں موجود تھی لیکن خود وہ کہاں تھے؟ یہ سوچتے ہوئے کہ شاید وہ گاؤں کے کسی اور حصے میں کسی جگہ کسی وجہ سے اکٹھے ہوئے ہوں، Joe نے سارا گاؤں چھان مارا لیکن وہاں پر کوئی بھی نہیں تھا۔ اور نہ ہی وہاں کسی کے قدموں کے نشان تھے، ایک دم سے پوری بستی کو جیسے زمین نے نگل لیا تھا۔


سات کتے بندھے اور مرے پڑے تھے مگر ان پر زخموں کا کوئی نشان نہیں تھا، اور بستی کے قبرستان میں ایک بڑی سی قبر بھی کھلی ہوئی تھی، یہ کسی جانور کا کام نہیں تھا کیونکہ قبر کے چاروں طرف رکھے پتھروں کو ڈسٹرب نہیں کیا گیا تھا،


رات کا اندھیرا اور یہ پر اسرار تنہائی اور عجیب و غریب صورتحال، Joe نے وہاں سے جانے میں ہی عافیت سمجھی اور رات بھر چلنے کے بعد ایک قریبی ٹیلیگراف آفس پہنچ گیا۔ ٹیلیگراف آفس سے اس نے کینیڈا کی North-West Mounted Police کو اطلاع دی، یہ غیر معمولی اطلاع پا کر پولیس پارٹی فورا ہی روانہ ہو گئی اور انویسٹیگیشن شروع کر دی گئی۔ لیکن کچھ پتہ نہیں چلا، Joe Labelle کے علاوہ وہاں پر کسی کے پاؤں کے نشان بھی نہیں تھے۔ تمام کے تمام 25 مرد، عورتیں اور بچے غائب ہو چکے تھے۔ دور دور تک سرچ آپریشن کیا گیا لیکن سب بے کار گیا، کسی کو پتہ نہ چل سکا کہ پورا Eskimo tribe راتوں رات کہاں غائب ہو گیا۔ لیکن جب انہوں نے کتوں کا معائنہ کیا تو پتہ چلا کہ شاید وہ لوگ Joe Labelle کی وہاں آمد سے 6 یا 8 دن پہلے ہی غائب ہوئے تھے کیونکہ کتوں کی موت بھوک کی وجہ سے ہوئی تھی، اور صرف ایک رات میں وہ بھوک سے مر نہیں سکتے تھے۔ لیکن کسی کو یہ سمجھ نہیں آیا کہ آخر بستی والوں کو ایسی کیا ایمرجنسی آن پڑی کہ نہ وہ کچھ اٹھا سکے، نہ کتوں کو کھول سکے۔ تھک ہار کر کینیڈا پولیس نے اس کیس کو Unsolved قرار دے کر بند کر دیا۔ لیکن 27 نومبر 1930 کو ایک جرنلسٹ Emmett E. Kelleher نے اس پر ایک آرٹیکل لکھا جس نے اس واقعے کو ساری دنیا میں مشہور کر دیا۔ اس کے بعد کچھ اور لوگوں نے بھی Eskimo tribe کو کھوجنے کی کوشش کی، انہیں کچھ اور لوگوں کی زبانی یہ پتہ چلا کہ اس بستی کے قریب اکثر عجیب و غریب مسٹیریس قسم کی روشنیاں بھی دکھائی دی تھیں، یہ UFOs کی قسم کی لائٹس تھیں جس سے اس معاملے میں ایلینز کا نام بھی آنے لگا کہ شاید اس بستی کے لوگوں کو غائب کرنے میں ایلینز کا ہاتھ ہے۔ لیکن یہ تھیوری ثابت نہ ہو پائی اس لیے جلد ہی ریجیکٹ کر دی گئی اور Eskimo tribe کی پر اسرار گمشدگی آج سو سال گزرنے کے بعد بھی ایک ایسا راز بنی ہوئی ہے جس کا اسرار کوئی نہیں جان پایا۔


 آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا واقعی میں Eskimo tribe کو ایلینز نے غائب کیا تھا؟ یا یہ کوئی اور چکر تھا؟

Post a Comment

0 Comments