The Ship case (Murder of Thomas and Jack Hawks)

The Ship case (Murder of Thomas and Jack Hawks)

The Ship case (Murder of Thomas and Jack Hawks)


یہ تقریباً صبح کا وقت تھا جب Tom کا بھائی گاڑی سے اتر کر اس yacht کی طرف آیا جس میں Thomas جسے Tom بلایا جاتا تھا، اور اس کی بیوی Jackie رہتے تھے۔ مگر اس وقت yacht باہر سے مکمل بند تھی، اس کے آس پاس کوئی موجود نہیں تھا ۔ Jow نے ایک پرچی پر اپنا پیغام اور نمبر لکھ کر yacht پر چھوڑ دیا ۔ اس کے علم میں یہ بات تھی کہ اس yacht کو وہ دونوں بیچنے والے تھے ۔ اس نے سوچا ”ہوسکتا ہے وہ دونوں yacht کے اگلے مالک کو کچھ بتا کر گئے ہوں“۔ کیوں کہ وہ پچھلے کئی دنوں سے لاپتہ تھے ۔ Tom کے بیٹے کئی دن منتظر رہے کہ ان کے والدین اپنے کہے کے مطابق انہیں کال کرکے بتائیں گے ۔ مگر انتظار طویل ہوتا گیا ۔ ان کی طرف سے گہری خاموشی چھائی رہی ۔ پریشان ہو کر دونوں نے اپنے چچا کو بتایا جو پولیس ڈیپارٹمنٹ میں تھا ۔

۔۔۔۔۔۔

A Mysterious disappearance:


سمندر کے کنارے بہت بھیڑ تھی ۔ کہیں بچوں کے ساتھ والدین انجوائے کر رہے تھے ۔ کہیں لڑکوں اور لڑکیوں کے گروپ بنے ہوئے تھے ۔ ان سب سے الگ تھلگ ایک لڑکی چہل قدمی کررہی تھی ۔ لڑکوں کے ایک گروپ سے Tom مسلسل اسے گھور رہا تھا ۔ لڑکی جس کا نام Jackie تھا ۔ اس نے Tom کو خود کو گھورتے ہوئے محسوس کیا ۔ اور Tom کو دیکھ کر مسکرانے لگی ۔ اس کی مسکراہٹ سے ٹام کو حوصلہ ہوا وہ چلتا ہوا Jackie کے پاس آیا ۔ دونوں کا ایک دوسرے سے تعارف ہوا ۔ یہیں سے ان دونوں کی محبت کی ابتدا ہوئی ۔

یہ کہانی ہے Tom اور Jackie کی،Jackie Tomکی دوسری بیوی تھی ۔ اس نے اپنی پہلی بیوی کو طلاق دے دی تھی اور اس کے دو بیٹے بھی تھے۔ Tom اور Jackie نے 1990 میں لو میرج کی تھی ۔ Jackie بچپن میں ہوئے ایک ایکسیڈنٹ کی وجہ سے کبھی ماں نہیں بن سکتی تھی اس لیے وہ Tom کے دونوں بچوں سے بہت پیار کرتی تھی ۔ Tom کے بیٹے بھی جیکی کے آنے سے بہت خوش تھے کیونکہ انہیں ماں کا پیار مل چکا تھا ۔ ان کی فیملی بہت ہنسی خوشی زندگی گزار رہی تھی ۔

وقت گزرتا جا رہا Tom کے دونوں بیٹے جو اب جوان ہوگئے تھے، ان کے پاس آئے ” ڈیڈی ، مام ہم جانتے ہیں آپ دونوں ہم سے پیار کرتے ہیں مگر ہم اب الگ رہنا چاہتے ہیں ۔ “ Tom اور Jackie دونوں کے چہرے مرجھا گئے ۔ مگر ان دونوں نے دل بڑا کرکے اجازت دے دی ۔ ان دونوں نے پہلے سے ہی اس وقت کے لیے خود کو ذہنی طور پر تیار کر رکھا تھا ۔ جب ان کے بچے انہیں چھوڑ کر الگ ہورہے تھے تو ان دونوں نے اپنے بچوں سے اپنے پلانز شیئر کیے کہ وہ اپنے گھر کو بیچ کر ایک yacht خریدنا چاہتے ہیں اور اپنی باقی کی زندگی وہیں پر ایک دوسرے کے ساتھ بتانا چاہتے ہیں۔ ان کے بچوں نے اس پر خوشی کا اظہار کیا ۔ بچوں کے جانے کے بعد Jackie اور Tom نے well deserved نام کا Lien Hwa trawler خرید لیا۔ اس کے لیے وہ ایک عرصہ سے رقم رکھتے رہے تھے۔ دونوں نے زندگی کے دو سال اس yacht میں بڑے اچھے گزارے۔

The murder and the mystery:

مگر پھر سن 2004 کے ایک دن ٹام کے بیٹے کی کال آئی کہ وہ باپ بننے والا ہے ۔ اور اپنے ماں باپ کو مس کر رہا ہے، وہ چاہتا ہے وہ ان کے پاس آکر رہنے لگیں ۔ بیٹے کی بات سن کر Jackie اور Tom بہت زیادہ خوش ہوئے اور انہوں نے اپنی yacht بیچنے کا سوچا اور اخبارات میں اشتہار دے دیا۔ اشتہار دیکھ کر بہت لوگوں کے کالز آنے لگیں۔ Jackie اور Tom نے اپنے بیٹوں کو فون کرکے بتایا تھا کہ وہ ان کی کال کا ویٹ کریں جب وہ yacht بیچیں گے انہیں کال کرکے بتائیں گے اور ان کے پاس آئیں گے۔ جب کافی دن گزر گئے مگر Jackie اور Tom کی کال نہیں آئی تو ان کے بیٹے پریشان ہوگئے ۔

کیوں کہ وہ ان کی کال بھی ریسیو نہیں کررہے تھے . Tom کے بیٹوں نے اپنے ،چچا ،Jow کو فون کیا جو پولیس میں تھے ۔ Jow اپنی ٹیم کے ساتھ اس جگہ گیا جہاں ان کی yacht کھڑی تھی جو کہ باہر سے بند تھی اور اس کی حالت بہت گندی تھی۔ Jackie اور Tom بہت صفائی پسند تھے وہ کبھی اتنی گندگی نہیں رکھتے تھے ۔ جو کو وہاں کوئی نظر نہیں آیا اس نے اپنا نمبر ایک کاغذ پر لکھ کے وہاں چپکایا کہ جو بھی اس yacht کو خرید چکا ہے وہ اس سے رابطہ کرے ۔

کچھ دن بعد Jennifer Deleon نام کی عورت نے Jow کو فون کیا اور کہا کہ وہ اس yacht کو خرید چکی ہے اور Jackie اور Tom اپنا سامان لے کر یہاں سے جاچکے ہیں ۔

پولیس نے سب سے پہلے ان سے پوچھ گچھ کی جنہوں نے یہ yacht خریدی تھی ۔ Jennifer کے شوہر Skylar Julius Deleon کو دیکھ کر پولیس چونک گئی ۔ وہ ایک کرمنل ریکارڈ رکھتا تھا اور کئی بار جیل جاچکا تھا ۔ پولیس نے ان سے کاغذات مانگے جن پر Jackie اور Tom کے سائن بھی تھے۔

ان دونوں میاں بیوی نے ان کے بارے میں لاعلمی ظاہر کی کہ وہ ان سے اس دن ملے جب وہ yacht کو خریدنے والے تھے، ان کے سامنے Jackie اور Tom گاڑی میں بیٹھ کر چلے گئے تھے ۔ بظاہر تو سب ٹھیک تھا مگر پولیس کی نظر میں وہ مشکوک تھے ۔ jow نے اپنی بھابی اور بھائی اور ان کی گاڑی کی تصویر نیوز پر دے دی اور کہا کہ کسی کو بھی ان کا پتا چلے یا وہ اس گاڑی کو دیکھیں تو وہ ان سے کانٹیکٹ کرے۔

نیوز چلنے کے دو دن بعد ہی ایک بندے نے Mexico سے کال کی کہ جس گاڑی کو نیوز میں دکھایا گیا وہ اس کے گھر کے سامنے موجود ہے ۔ پولیس فورس وہاں گئی تو اس گھر کے مالک نے بتایا کہ یہ گاڑی اس کے دوست نے اسے کچھ دن استعمال کے لیے دی ہے، وہ اس کے سوا کچھ نہیں جانتا لیکن جب اس کے دوست کا نام پولیس نے سنا تو وہ چونک گئی اس کا نام Skyler تھا۔

Did they ever find Tom and Jackie Hawks?

۔ پولیس نے Jennifer اور Skyler کو گرفتار کرلیا مگر وہ دونوں کچھ بھی بتانے سے انکاری تھے جب yacht کی تلاشی لی گئی تو Jackie اور Tom کا بہت سارا سامان برآمد ہوا جو کہ نہیں ہونا چاہیے تھا ۔

پولیس نے اس کے دوست کو اٹھایا جو اس ڈیل کا گواہ بنا تھا ۔ اس کو جب دھمکیاں دی تو اس نے سچ اگل دیا کہ Skyler نے اس کو کہا تھا ” کہ وہ Jackie اور Tom کو مارنے میں اس کی مدد کرے تو اسے ایک ملین ڈالرز ادا کرے گا “ ایک ملین کا سن کر Alonso تیار ہوگیا ۔ پندرہ نومبر 2004 کی شام کو Jackie کو کال آئی، یہ کال Skyler نے کی تھی، وہ ڈیل فائنل کرنے آیا تھا ۔ Tom اور Jackie yacht سے باہر ملنے آئے ۔ Skyler نے مصافحہ کرتے ہوئے کہا ” میں اس کا Sea trial لینا چاہتا ہوں ۔ اس کے بعد ہی اس کو خریدوں گا ۔ “ Tom نے خوشی سے اجازت دے دی۔ Skyler اور اس کے ساتھ دو اور لوگ Alonso اور John بھی yacht پر چڑھ گئے، yacht جب گہرے سمندر میں پہنچ گئی تو Skyler نے Tom کو کہا۔ ” مجھے بیڈروم سے شور سنائی دے رہا ہے“۔ Tom چیک کرنے کے لیے نیچے اترا اس کے پیچھے Skyler بھی آگیا جیسے ہی Tom اندر آیا تو Skyler نے اس کے دونوں بازوؤں کو پکڑا اور اسے مارنے لگا Tom نے پوری کوشش کی خود کو چھڑانے کی مگر آخر کار Skyler غالب آگیا ۔ Skyler کے دوسرے ساتھیوں نے Jackie کو رسیوں سے باندھ دیا ۔ اور دونوں کو گھسیٹتے ہوئے اوپر عرشے پر آگئے ۔ Jackie بہت بری طرح سے خوف زدہ تھی ۔ Tom بھی گھبرایا ہوا تھا ۔ Skyler نے اپنے ساتھیوں سے کہا ۔ ” ان دونوں کو پکڑ کر سائن کرواؤ ۔ “ Tom نے انکار کردیا ۔ Skyler پاگلوں کی طرح اسے پیٹنے لگا ۔ اور زبردستی ان دونوں سے سائن کروالیا۔ کاغذات کی رو سے اب وہ اس yacht کا مالک تھا۔


سائن کروانے کے بعد ان دونوں کو ایک ساتھ باندھ کر سمندر میں پھینک دیا ۔ اور Skyler ، Yacht لے کر واپس آگیا ۔ جب یہ کیس کورٹ میں پیش ہوا تو Alonso کو 20 سال کی سزا سنائی گئی کیونکہ اس نے پولیس کے ساتھ تعاون کیا تھا ۔ اور Skyler اور John Keneddy کو سزائے موت سنائی گئی ۔ اور Jennifer کو عمر قید دے دی گئی۔

Have Tom and Jackie's bodies been found?

پولیس نے ڈھونڈنے کی کوشش کی مگر ناکامی ہوئی۔ لاشیں سمندر کی تہہ میں کہیں کھو گئی تھیں یا آبی جانوروں کی خوراک بن گئیں۔ Neither body has ever been recovered.

Post a Comment

0 Comments