بٹگرام میں چیئر لفٹ میں پھنسے بچوں اور اساتذہ کے لیے ریسکیو آپریشن جاری

 بٹگرام میں چیئر لفٹ میں پھنسے بچوں اور اساتذہ کے لیے ریسکیو آپریشن جاری 



پشاور: خیبر پختونخوا کے شہر بٹگرام میں پاشتو کے مقام پر چیئرلفٹ کی رسی ٹوٹ گئی جس کے نتیجے میں اسکول کے 6 بچوں سمیت 8 افراد 900 فٹ کی بلندی پر پھنس گئے جنہیں بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئر لفٹ پر 8 افراد موجود ہیں جن میں 10 سے 13 سال کی عمر تک کے بچے بھی سوار ہیں۔ خبر کے مطابق لفٹ میں سوار استاد گلفراز سے ہوئی ٹیلیفونک گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ لفٹ میں ایک لڑکا دل کا مریض بھی ہے جو اسپتال جارہا تھا۔ یہ لڑکا تین گھنٹے سے بے ہوش ہے، گلفراز کا کہنا ہے کہ ان کے پاس موجود پانی بھی ختم ہوچکا ہے اور اب ان کے موبائل کی بیٹری بھی ختم ہونے والی ہے۔ وہ صبح سےمدد کے منتظر ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق پاک آرمی کا اسپیشل سروسز گروپ(ssg) بھی پھنسے ہوئے افراد کی مدد کے لیے پہنچ چکا ہے اور اب بذریعہ ہیلی کاپٹر انہیں نکالنے کی تیاری کی جارہی ہے۔


Post a Comment

0 Comments